Latest News

کالکی 2898

جنوبی بھارت کی تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف ہدایتکار ناگ اشوین کی سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی نے دنیا بھر میں 3 دن کے اندر  415 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔

تیلگو سپر اسٹار پرابھاس، بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، کمل ہاسن، دیپکا پڈوکون، دیشا پٹانی اور دیگر کی یہ فلم 500 کروڑ تک پہنچنے والی تیز ترین فلم بن گئی۔

فلم کالکی اے ڈی 2898 میں امیتابھ بچن نے اشوتھاما کا کردار ادا کیا جبکہ کمل ہاسن کو ’سپریم یاسکین‘ دکھایا گیا ہے، یہ جمعرات 27 جون کو  تھیٹر پر ریلیز کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وی جے یانتھی پروڈکشن کے بینر تلے اس فلم نے اپنے ریلیز کے تین دن کے اندر ہی گراس باکس آفس کلیکشن پر 415 کروڑ  کا دنیا بھر میں بزنس کرلیا ہے جبکہ شروع کے دو دنوں میں ہی فلم نے 191 کروڑ کا بزنس کر لیا تھا ، یہ فلم 6 زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے۔

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button