Latest News

وزیراعظم نے آپریشن ’عزمِ استحکام‘ کی منظوری دے دی

وزیر اعظم شہباز شریف نے انسداد دہشت گردی کےلیے آپریشن ’عزم استحکام‘ کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سمیت وفاقی کابینہ کے اہم وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، سروسز چیفس بھی شریک ہوئے۔

فورم نے انسداد دہشت گردی کی جاری مہم اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور انسداد دہشت گردی کی جامع اور نئی جاندار حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے انسداد دہشت گردی کےلیے آپریشن ’عزم استحکام‘ کی منظوری دی۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ آپریشن عزم استحکام دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کےلیے اہم ثابت ہو گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سفارتی کاوشوں سے دہشتگرد تنظیموں کی بیخ کرنی کریں گے۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی جنگ ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فورم نے چینی شہریوں کےلیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کےلیے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

چینی شہریوں کی حفاظت کےلیے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد متعلقہ محکموں کو نئے ایس او پیز جاری کردی گئیں۔

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button