Sports

روہت شرما نے پچ کی مٹی کھا لی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جس میں انہوں نے بارباڈوس پچ کی مٹی کو چکّھا تھا۔ مزید حیرت انگیز خبروں کے لیے یہاں کلک کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے بارباڈوس کی پچ کی مٹی چکھنے کے اپنے عمل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پچ نے مجھے ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے میں مدد کی۔ اور میں اس کا ایک ٹکڑا اپنے ساتھ رکھنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب اسکرپٹڈ نہیں تھا۔ یہ بس ہو گیا۔ میں ہر لمحے کو محسوس کررہا تھا۔ میں اپنی زندگی میں اس پچ اور گراؤنڈ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا جس میں ہم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا۔

روہت شرما کا کہنا ہے کہ آپ جانتے ہیں جب میں پچ پر گیا تھا۔ تو میں اس لمحے کو محسوس کر رہا تھا کیونکہ اس پچ نے ہمیں یہ ٹرافی دی ہے۔ وہ لمحات بہت خاص تھے، یہ وہ جگہ تھی جہاں ہمارے سارے خواب پورے ہوئے۔ میں وہاں سے اپنے ساتھ کچھ لے کر جانا چاہتا تھا۔ اسی وجہ سے میں نے اس پچ کو چکھا تھا۔

سوشل میڈیا پر بحث جاری تھی کہ روہت شرما نے نواک جوکووچ کی طرح گھاس کھائی ہے۔ نواک جوکووچ نے ومبلڈن میں کامیابی پر سینٹر کورٹ کی گھاس کھائی تھی۔

جون 29 کو بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا تھا۔

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button