بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی، جس کے بعد بلوچستان میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 ہو گئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج مریض کے لیب ٹیسٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نواحی علاقے کچلاک سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان نور محمد کو گزشتہ روز اسپتال لایا گیا تھا۔
مریض کو وائرس کے مقرر کردہ آئیسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں رواں سیزن کے دوران کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 ہو چکی ہے، جبکہ اب تک کانگو کے 3 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔