Blog
Trending

واٹس ایپ صارفین کی مشکل آسان،بہترین سہولت، نمبر سیو کرنا ضروری نہیں

واٹس ایپ پر کسی کو میسج یا کال کرنے کیلئے پہلے مطلوبہ شخص کا نام فون کی کانٹیکٹ لسٹ میں ہونا ضروری تھا۔

واٹس ایپ پر کسی کو میسج یا کال کرنے کیلئے پہلے مطلوبہ شخص کا نام فون کی کانٹیکٹ لسٹ میں ہونا ضروری تھا لیکن اب ایسا کرنا ضروری نہیں۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کی زیرملکیت انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ دنیا بھر میں لوگوں کے رابطے کا اہم ذریعہ بن چکی ہے اس ایپ کے ذریعے کسی بھی عزیز، دوست یا رشتہ دار کو میسج کرنے کیلئے اس نام محفوظ کرنا لازمی امر ہے۔

بسا اوقات واٹس ایپ پر کسی ایسے نمبر پر فوری میسج بھیجنا دردِ سر بن جاتا ہے جو آپ کے موبائل میں محفوظ نہ ہو کیونکہ واٹس ایپ پر میسج بھیجنے کے لیے آپ کو وصول کنندہ کا نمبر محفوظ کرنا پڑے گا۔

اب صارفین کو میسج کرنے کیلئے ان تین طریقوں پر عمل کرنا پڑے گا جس سے ان کی یہ مشکل آسان ہوجائے گی اور آپ مطلوبہ نمبر کو محفوظ کیے بغیر واٹس ایپ میسج بھیج سکتے ہیں۔

پہلا طریقہ :

اس کا پہلا طریقہ یہ ہے کہ خود کو نمبر بھیجیں، ایسا کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ مطلوبہ نمبر کو کاپی کریں اور اسے ’چیٹ ودھ ہور سیلف‘میں جاکر اپنے آپ کو بھیج دیں۔

نمبر کا رنگ نیلا ہونے کے بعد اس پر کلک کریں اور ’چیٹ ودھ‘ کا آپشن منتخب کریں، جس کے بعد ایک نئی چیٹ کھل جائے گی اور آپ اس نمبر پر میسج بھیج سکیں گے۔

دوسرا طریقہ :

دوسرا طریقہ واٹس ایپ لنک بنانا ہے جو کہ wa.me لنک کے نام سے جانا جاتا ہے، آپ ویب براؤزر میں https://wa.me/yourPhoneNumber ٹائپ کرکے لنک بنا سکتے ہیں۔اس میں ‘yourPhoneNumber’ کی جگہ وہ نمبر لکھ دیں جس پر آپ پیغام بھیجنا چاہتے ہیں، نمبر کے ساتھ اس ملک کا کوڈ بھی شامل کریں۔

یہ کرنے کے بعد لنک پر کلک کریں اور ‘Continue to Chat’آپشن منتخب کریں جس کے بعد نمبر محفوظ کیے بغیر آپ اس نمبر پر میسج بھیج سکیں گے۔

تیسرا طریقہ :

فون نمبر محفوظ کیے بغیر واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے کا تیسرا طریقہ گروپ چیٹ کے ذریعے ممکن ہے۔

اس کے لیے آپ واٹس ایپ کا وہ گروپ کھولیں جہاں وہ شخص بھی ممبر ہو جس کو آپ میسج کرنا چاہتے ہیں، نمبر پر کلک کریں اور ‘میسج’ کا آپشن منتخب کریں، جس کے بعد ایک چیٹ ونڈو خود بخود کھل جائے گی جہاں سے آپ اس کو باآسانی پیغام بھیج سکیں گے۔

ReplyForwardAdd reaction

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button