
پریس ریلیز، یکم اکتوبر 2025
خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خا
رحیم یار خان (۔ ) خواجہ فرید یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ میں فیسوں سے متعلق مسئلہ ختم ہوگیا، طلبہ نے احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی انتظامیہ جن میں رجسٹرار ، ٹریژر اور ڈائریکٹر لیگل شامل تھے، سے طلبہ اور وکلا کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات وفد کی جانب سے فیسوں اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انتظامیہ نے طلبہ کے مسائل نہ صرف توجہ سے سنے بلکہ انہیں حل کرنے کے لیئے ایف این پی سی اور سنڈیکیٹ جیسے متعلقہ فورمز پر لے جانے کی یقین دہانی کرائی۔ انتظامیہ نے کہا کہ یونیورسٹی کی اولین ترجیح اس کے طلبہ ہیں، ان کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام کوششیں کی جائیں گی۔
انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی پر طلبہ اور وکلا کے وفد نے یونیورسٹی انتظامیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج منسوخ کرنے اعلان کیا اور آئندہ بھی تمام معاملات کو بات چیت اور افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنے کا وعدہ کیا۔
رحیم یار خان: رجسٹرار خواجہ فرید یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اقبال طلبہ کے وفد سے گفتگو کر رہے ہیں