Tech

انفنکس سمارٹ 6

انفنکس سمارٹ 6 اکتوبر 2021 میں لانچ کیا گیا تھا۔ انفنکس سمارٹ 6 کم بجٹ میں بہترین ڈیوائس ہے۔ پاکستان میں اس فون کی قیمت 20،849 روپے ہے۔ اس موبائل کو واٹس ایپ اور سوشل میڈیا ایپس پر سکرولنگ کرنے کے لیے اس قیمت میں بہترین قرار دیا گیا۔ لیکن گیمنگ اور ہیوی ایپلیکیشنز کے لیے یہ موبائل نا موزوں ہے۔

ٹیک پر مزید آرٹیکل پڑھنے کے لے یہاں کلک کریں۔ 

انفنکس سمارٹ 6 اکتوبر 2021 میں لانچ کیا گیا تھا۔ انفنکس سمارٹ 6 کم بجٹ میں بہترین ڈیوائس ہے۔ پاکستان میں اس فون کی قیمت 20،849 روپے ہے۔ اس موبائل کو واٹس ایپ اور سوشل میڈیا ایپس پر سکرولنگ کرنے کے لیے اس قیمت میں بہترین قرار دیا گیا۔ لیکن گیمنگ اور ہیوی ایپلیکیشنز کے لیے یہ موبائل نا موزوں ہے۔

ڈسپلے

انفنکس سمارٹ 6 میں 6۔6 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی دسپلے ہے۔ موبائل کی حد برائٹنیس 500 نٹس ہے۔ اس فون کی ریشولوشن 720 ایکس 1600 پکسل ہے۔ موبائل کا جدید ڈیزائن اس کے ڈسپلےے سے میچ کرتا ہے۔ فون کا نوچ وڈیوز انجوائے کرنے ے لیے بہترین ہے۔

سٹوریج اور پرفارمنس

انفنکس سمارٹ 6کا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 11 گو ایڈیشن ہے۔ موبائل میں یونی سوک کا جی پی یو ہے۔ اس کے علاوہ اس فون کی ریم دو اور تین جی بی ہے جبکہ اس کی روم 32 جی بی اور 64 جی بی ہے  جسے 32 تک ایس ڈی کارڈ کے ذریعے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

اگر پرفارمنس کی بات کریں تو یہ موبائل ساشل میڈیا ایپس کو باآسانی چلا سکتا ہے جو کہ اس فون کے بنائے جانے کا مقصد ہے۔ اگر آپ یوٹیوب،فیسبک یا کسی اور سوشل میڈیا ایپ پر کانٹنٹ کریٹر بننا چاہتے ہیں تو سٹارٹ کے لیے یہ موبائل بہترین ہے۔

کیمرہ

انفنکس سمارٹ 6 کا مین کیمرہ 8 یگا پکسل کا ہے۔ اس کے علاوہ تصویر میں ڈیپتھ کے لیے ایک 5۔0 میگاپکسل کا کیمرہ بھی ہے۔ یہ کیمرہ 1080 پی 30 ایف پی ایس پر ویڈیو شوٹ کر سکتا ہے۔ ڈیول ایل ای ڈی فلیش کا آپشن بھی ہے۔

فرنٹ کیمرہ بھی 5 میگا پکسل کا ہے۔ کیمرہ 720 پی 30 ایف پی ایس پر ویڈیو شوٹ کرتا ہے۔ فرنٹ کیمرہ میں بھی فلیش کا آپشن ہے۔

بیٹری

اس فون کا ایک اور شاندار آپشن اس بڑٰ بیٹری ہے۔ فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور سکرولنگ کرنے کے لیے اور وڈیوز دیکھنے کے لیے بہترین ہے۔ فون کی بیٹری نان ریمووایبل ہے۔ چارجنگ 10 واٹ وائرڈ ہے۔

سیکیوریٹی

سیکیوریٹی کے لحاظ سے بھی موبائل میں خاصے اچھے فیچرز ہیں جن میں فنگرپرنٹ سینسر آتا ہے۔ ڈیتا ریکووری کے لیے بھی اس موبائل میں خاصے اچھے فیچرز ہیں۔

جامع جائزہ

اس آرٹیکل میں ہم نے انفنکس سمارٹ 6کے سارے مین فیچرز کو کور کیا ہے۔ اگر ایک وسیع جائزہ لیا جائے تو اس کی قیمت میں اتنے زیادہ فیچرز ملنا بہت ریئر ہے۔ انفکس 2021 میں ریلیز ہوا تھا اس حساب سے دیکھیں تو یہ موبائل پرانا ہو چکا ہے۔ لیکن اگر اس کے اینڈرائڈ کو اپڈیٹ رکھا جائے تو پھر بھی اس موبائل کا اچھا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس موبائل سے آپ بلاگنگ اور ویڈیوز وغیرہ یعنی کنٹینٹ کریشن کا کام کر سکتے ہیں۔ موبائل کا کیمرہ بھی اچھا ہے جو ویڈیو کو 1080 پی ریزولیوشن میں شوٹ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ فون میں 64 جی بی کی سٹوریج اور 32 جی بی ایکسپینڈیبل سٹوریج لارج فائلز کو بھی سٹور کرنے کے لیے کافی ہے۔

موبائل کی پانچ ہزار کی انتہائی بڑی بیٹری کی وجہ سے آپ بغیر رکے اپنا کام گھنٹوں تک کر سکتے ہیں۔  فون کی 10 واٹ چارجنگ بیٹری بھی بہت اہم ہے کیونکہ 0 سے 100 فون کی چارجنگ صرف تین گھنٹے میں ہو جاتی ہے۔ 

یہ فون چار کلرز میں اوویلیبل ہے جن میں بلیک،بلو،گرین اور پرپل شامل ہیں۔

کسٹمر ریویوز کے مطابق یہ موبائل عام کاموں کے لیے مفید ہے لیکن گیمنگ میں یہ فون بالکل ریکمنڈڈ نہیں ہے۔ کیوں کہ اس کی چپ بہت لو اینڈ ہے اور ریم بھی اس کا کچھ خاص ساتھ نہیں دیتی۔

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button