Blog
Trending

حجاز مقدس میں وقت کیسے گزاریں۔

حجاز مقدس میں وقت کیسے گزاریں۔

تحریر۔ پروفیسرمسعود بن جمال۔ حج ماسٹر ٹرینر۔

.حج ڈائریکٹوریٹ،ملتان

محترم عازمین حج ، جب قسمت یاوری کرے اور آپ کو حج بیت اللہ کا مبارک سفر نصیب ہو تو یہ بات ذہن نشین رکھئے گا ۔ کہ یہ سفر عام سفر نہیں ہے۔ یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے، یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔ اس مبارک سفر میں کچھ اہداف بنا کے جائیں۔ کچھ گولز بنائیں کہ میں نے اس سفر میں یہ کام ضرور کرنے ہیں۔ اپنے دنوں کا شیڈول بنائیں۔

۔1حجاز مقدس، مکہ مدینہ میں ہر نماز کے بعد ایک پارہ قرآن پاک کی تلاوت کروں گا۔2۔ روزانہ کم از کم 2 نفلی طواف کروں گا۔3۔ ایک ختم قرآن مکہ پاک میں اور ایک ختم قرآن مدینہ منورہ میں کروں گا۔4۔ ہر پیر سوموار والے دن کا روزہ رکھوں گا۔سنت5۔ ہر جمعہ کو خا ص طور پر عمرہ کروں گا۔6۔ مدینہ منورہ میں ہر ہفتے کو مسجد قبا شریف حاضری دوں گا۔سنت7۔ مدینہ منورہ میں ہر بدھ شہدائے احد کی بارگاہ میں حاضری دوں گا۔سنت8۔ روزانہ نماز تہجد، اوابین، اشراق و چاشت ، صلوتہ التوبہ ادا کروں گا۔9۔ روزانہ ایک ہزار بار درود پاک پڑھوں گا۔اس کے علاوہ بھی بہت سی نیتیں کی جا سکتی ہیں۔ یاد رکھئے کہ جو وقت کی قدر نہیں کرتا ۔ وقت اس کی قدر نہیں کرتا۔ اپنے وقت کو قیمتی بنائیں ۔ حجاز مقدس میں یہ گنتی کے دن ایسے گزر جائیں گے کہ آپ کو خواب لگے گا۔ خبردار۔اس مبارک سفر میں ہم سے کوئی گناہ سرزد نہ ہو۔ یہ اللہ کا حرم ہے۔جہاں ایک نیکی ایک لاکھ نیکی ہے ۔ اور خدا نخواستہ اگر ہم سے کوئی گناہ سر زد ہوتا ہے تو ایک گناہ بھی ایک لاکھ گناہ ہے۔ محترم عازمین حج۔ ہمارے مشاہدے کی بات ہے کہ 80 فی صد مسائل حاجی کے خود پید ا کئے ہوتے ہیں۔ آپ نے صرف 2 کام نہیں کرنے۔ جلد بازی اور بے صبری۔ اگر آپ ان 2 کاموں سے اپنے آپ کو بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ تو آپ کا حج بہت آسان ہو جائے گا۔وزارت مذہبی امور نے آپ کے لئے حجاز مقدس میں بہترین انتظامات کئے ہوتے ہیں ۔ مگر ہمارا حاجی جلد بازی اور بے صبری کی وجہ سے خود بھی پریشان ہوتا ہے اور ساتھ والے حاجیوں کو بھی پریشان کرتا ہے ۔محترم عازمین حج اس مبارک سفر میں ہم نے آسانیاں تقسیم کرنی ہے۔ لوگوں کی مدد کرنی ہے۔ لوگوں کے کام آنا ہے ۔ ہم نے کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرنا کسی کو دھکا نہیں دینا کسی کو تکلیف نہیں دینی ہر معاملے میں صبر صبر اور صبر کرنا ہے۔ حاجی کو چاہیے کہ وہ حاجت سے زیادہ زاد راہ لے کر ساتھیوں کی مدد اور فقیروں پر صدقہ کرتا چلے۔ کہ یہ حج مقبول کی نشانی ہے۔اللہ تعالی قرآن پاک میں فرماتا ہے۔ فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَۙ-وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّؕ-وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ یَّعْلَمْهُ اللّٰهُ ۔ توحج میں نہ عورتوں کے سامنے صحبت کا تذکرہ ہو اورنہ کوئی گناہ ہو اور نہ کسی سے جھگڑاہو اور تم جو بھلائی کرو اللہ اسے جانتا ہے۔لڑائی جھگڑا ، فتنہ فساد، اللہ پاک کو سخت نا پسند ہے۔ بس ہم اپنے رب کے حضور یوں حاضر ہوں۔ جیسے بھاگا ہو ا مجرم ۔ اپنے آقا کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے۔ حجاز مقدس میں ہر لمحہ ہر گھڑی اللہ احکم الحاکمین کی ہیبت اورخوف دل میں رہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ سارے اعمال ہی اکارت یعنی برباد نہ کردئیے جائیں۔جو ہیبت سے رکے مجرم ۔ تو رحمت نے کہا بڑھ کرچلے آئو چلے آئو۔ یہ گھر رحمن کا گھرہے۔

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button