ہونڈا سیوک کی 11ویں جنریشن کو لوگوں کی طرف سے بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کچھ نے کہا کہ یہ سیوک کے نام پر ہے دھبہ ہے۔ تو کچھ نے کہا کہ اس کار میں سیوک والی لک ہی نہیں۔ سوک کی سیلز 11ویں جنریشن کے آنے کے ساتھ ہی نہ کے برابر ہو گئیں۔ گاڑیوں پر مزید آرٹیکل پرھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
لوگ ٹویوٹا آلٹس ایکس کو سوک پر ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ان دونوں کی قیمت میں تقریبا 20 لاکھ روپے کا فرق ہے۔ اگر سوک کے فیچرز کو دوسری گاڑیوں سے کمپیئر کیا جائے تو ہانڈائی ایلانٹرہ اور سوناٹا کہیں آگے ہیں۔ چینی کمپنیوں کی گاڑیاں بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ پاکستان میں فعلحال سوک اوریل کی قیمت 86 لاکھ جبکہ سوک آر ایس ٹربو کی قیمت 98 لاکھ روپے ہے۔ آج ہم سوک کے تمام فیچرز پہ ایک نظر ڈالیں گے اور یہ طے کریں گے کہ کیا یہ کار واقعے ہی آپ کے کہ پیسوں کی حقدار ہے کہ نہیں۔
انجن
سیوک کے اندر 1498 سی سی کا ڈی او ایچ سی ڈیول وی ٹی سی پلس ای ایکسچ وی ٹیک انجن ہے۔ یہ نام پڑھ کر اگر آپ کو نیند نہ آئی ہے تو اور سنیں۔ سوک کی پاور 95 کلو واٹ یعنی127 ہارس پاور ہے۔
کلرز
ہانڈا سیوک سات 7 کلرز میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔
کارنیلیئن ریڈ پرل
اربن ٹائیٹینیم میٹالک
ٹافیٹا وائٹ
لونر سلور میٹالک
میٹیوروئڈ گرے میٹالک
مارننگ مسٹ بلو میٹالک
کرسٹل بلیک پرل
آپشنل فیچرز
سوک میں کار کا انٹیریئر چینج کرنے کا آپشن بھی ہے۔ جس میں کار کا کلر بلیک سے گرے اور بلیک/گرے سے برگنڈی چینج کر سکنے ہیں۔فلور میٹس، ڈور وائسرس،ٹرنک ٹرے وغیرہ شامل ہیں۔ بات کی جائے کار کے لکس کو اپگریڈ کرنے کی تو کار میں فرنٹ انڈر سپائلر، ریئر انڈر سپائلر کا آپشن بھی موجود ہے۔ کار میں ایکسٹینڈڈ چار سال کی ورنٹی اور 1 سال کا انٹرنیٹ پیکج بھی موجود ہے۔