کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب فائرنگ. محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ڈی ایس پی) علی رضا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا. جہاں وہ دوران علاج دم توڑ ہوگئے۔ مذید خبروں کے لیے یہاں کلک کریں۔
پولیس نے بتایا کہ ڈی ایس پی علی پردو حملہ آوروں نے فائرنگ کی. ایک حملہ آور نے اجرک اور دوسرے نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا. اب تک کی معلومات کے مطابق حملہ آور نے پستول پر سائلنسر لگایا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے 11 خول ملے ہیں اور فائرنگ میں زخمی گارڈ عمارت کا سکیورٹی گارڈ ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ ڈی ایس پی علی رضا کے سرمیں گولی لگی۔ علی رضا ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن تعینات تھے. وہ ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی تھے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔