کونر میک گریگور 14 جولائی 1988 کو ڈبلن آئرلینڈ میں پیدا ہوئے۔ آپ کی پرورش کرمبلن کے علاقے میں ہوئی۔ کھیلوں کا شوق آپ کو سکول میں ہی ہو گیا۔ کھیلوں کا شوق آپ کو سکول کے زمانے سے ہی تھا۔ اپنے سکول میں آپ فٹبال بہت شوق سے کھیلا کرتے تھے۔
اپنی جوانی میں وہ لورڈیز سیلٹک فٹبال کلب کے لیے فٹ بال کھیلا کرتے تھے۔ 12 سال کی عمر میں آپ نے باکسنگ خود کو بدمعاش بچوں سے بچانے اور اپنا حوصلہ بڑھانے کے لیے سیکھی۔ 2006 میں آپ اپنی فیملی کے ساتھ لوکن، ڈبلن میں شفٹ ہو گئے۔ وہاں پر اپ نے پلمبنگ کا کام شروع کیا۔ لوکن میں آپ یو ایف سی کے ہونے والے فائٹر ٹام ایگن سے ملے۔ آپ دونوں نے مل کر مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کی پریکٹس شروع کر دی۔
کونر میک گریگور کے رول ماڈلز میں بروس لی، محمد علی اور نسیم حامد شامل ہیں۔
مزید حیرت انگیز آرٹیکل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
یو ایف سی کیئریر
کونر میک گریگور نے 2013 میں یو ایف سی کے ساتھ کنٹریکٹ سائن کیا۔ آپ آئرلینڈ کے دوسرے باکسر ہیں جو یو ایف سی تک پہنچے۔ یو ایف سی میں سب سے پہلے پہنچنے والے آئرش باکسر آپ کے دوست ٹام ایگن ہی تھے۔
اپریل 6، 2013 میں کونر میک گریگور نے اپنا یو ایف سی ڈیبیو کیا جس میں آپ نے مارکس بریمیج کا سامنا کیا۔ پہلے ہی رائونڈ میں ناک آئوٹ کی وجہ سے آپ میچ جیت گئے۔ آپ کو اس میچ کی وجہ سے ناک آئوٹ آف دا نائیٹ کا اوارڈ بھی ملا۔
اگست 17، 2013 کو کونر یک گریگور کی اینڈی اوگل کے ساتھ فائٹ تھی۔ مگر اینڈی اوگل کو انجری ہو گئی۔ جس کی وجہ سے آپ کامیچ یو ایف سی فیدر ویٹ چامپیئن میکس ہولووے کے ساتھ رکھ دیا گیا۔ کونر نے فائٹ جیت لی۔ ایم آر آئی سکین میں پتا چلا کہکونر نے اپنا اینٹیریئر کروسی ایٹ لگامنٹ فریکچر کر لیا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ 10 مہینے تک لڑنے سے محروم ہو گئے۔
ریکارڈز
کونر میک گریگور سب سے بڑے پے پر ویو فائٹرز میں سے ایک ہیں۔ خبیب کے ساتھ ان کی فائٹ میں 2،4 ملین پی پی وی سیلز ہوئی جبکہ فلوئڈ مے ویدر جونیئر کے ساتھ اپ کی فائٹ میں 5،4 ملین سیلز ہوئی۔
انٹیرم فیدر ویٹ چیمپیئن
جنوری 30، 2015 کو آلڈو کے ساتھ آپ کی فائٹ کا اعلان سامنے آئی۔ یہ فائٹ 11 جولائی کو ہونی تھی۔ اس میچ کا انعقاد ایم جی ایم گرینڈ گارڈن ارینہ، لاس ویگس، نیواڈا میں ہونا تھا۔ 23 جون کع آلڈو کی پسلی فریکچر ہونے کی وجہ سے میچ کو انٹیرم فیدر ویٹ چیمپیئن چیڈ مینڈس کے ساتھ ری شیڈیول کر دیا گیا۔
میچ میں 16،019 شائقین موجود تھے۔ اس میچ نے 7 ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی جس نے امریکہ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والا مکسڈ مارشل آرٹس میچ بنا دیا۔
کانر میک گریگور نے یہ میچ ٹی کے او کے ذریعہ جیت لیا۔ اور آپ انٹیرم فیدر ویٹ چیمپیئن بن گئے۔
فیدر ویٹ چیمپیئن
اگست 10، 2015 کو اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کے 12 دسمبر کو کارنر میک گریگور حوزے آلڈو سے فیدر ویٹ چیمپین شپ کے لیے مقابلہ کریں گے کیا۔ کونر نے پہلے راؤنڈ میں 13 سیکنڈ بعد ہی آلڈو کو ناک آؤٹ کر دیا اور ان کے سات سالہ چیمپین شپ کے دور اور آٹھ میچوں کی ون سٹیرک کا خاتمہ کرتے ہوئے آپ نے دونوں فیدر ویٹ چیمپیئن شپس کو ملا دیا۔
پہلی ہار
کونر میک گریگور نے پانچ مارچ 2016 میں دی الٹیمیٹ فائٹر سیسن 5 کے ونر اور سابقہ لائٹ ویٹ چیمپین کے چیلنجر نیٹ ڈیاز سے مقابلہ کیا۔ یہ فائٹ کونر میک گریگور ہار گئے۔ انہوں نے اپنی خراب پرفارمنس پر کہا کہ یہ میچ انرجی کا مقابلہ تھا اور نیٹ ڈیاز کی انرجی میرے سے زیادہ تھی۔ اس میچ میں دونوں کونر میک گریگور اور نیٹ ڈیز کو فائٹ آف دی نائٹ بونسز بھی ملے۔
چیمپیئن شپ لاس
نومبر 16، 2016 کو یہ اناؤنس کیا گیا کہ کونر میک گریگور کی غیر حاضری کی وجہ سے فیدر ویٹ چیمپیئن کی جگہ خالی ہے۔ اور حوزے آلڈو کو اس چیمپیئن شپ پر پروموٹ کیا جاتا ہے۔
لائٹویٹ چیمپیئن اور اس کا لاس
یو ایف سی 205 میں لائٹ ویٹ چیمپین شپ جیتنے کے بعد کونر میک گریگور نے ایک بریک لینے کا اعلان کیا۔ 2017 میں ان کے پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔ اپریل 7، 2018 کو کارنر میک گریگور سے لائٹ ویٹ چیمپین کا خطاب واپس لے لیا گیا کیونکہ وہ یو ایف سی میں بہت عرصے سے غائب تھے۔ لائٹ ویٹ چیمپین کا خطاب خبیب کو دے دیا گیا جبب انھوں نے لا کوانتا کو ہرایا۔
انجری
جولائی 10، 2021 کو یو ایف سی 264 پر کونر نے ڈسٹن پوئیریئر سے میچ ہارا۔ میچ میں پیچھے ہٹتے وقت آپ کا پیر مڑ گیا جس کی وجہ سے آپ کا ٹخنا فریکچر ہو گئا۔ اس کی وجہ سے آپ دو سال کے لیے باکسنگ سے باہر ہو گئے۔