Tech

آئی فون 16 لیکس

ایپل اپنی آئی فون 16 سیریز کو لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ستمبر کے شروع میں 16 اور 16 پرو ماڈلز مارکیٹ میں دیکھنے کو ملیں گے۔ ننئے آئی فون میں ڈیزائن اور کیمرہ میں بڑی امپروومنٹس دیکھنے کو ملیں گی۔ جو فیچرذ پہلے صرف آئی فون پرو میکس کے لیے مخصوص تھے، اب بیسک لائن اپ میں دستیاب ہوں گے۔ ٹیکنالوجی پر مزید آرٹیکل پرھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

آئی فون 16 پر منگ چی کو کا تجزیہ

معروف تجزیہ کار منگ چی کو نے آئی فون 16 میں متوقع ایک بڑی تبدیلی پر روشنی ڈالی۔ آئی فون 16 پرو اور 16 پرو میکس دونوں ماڈلز میں ٹیٹراپرزم لینس کا تعارف کروایا گیا ہے۔ یہ لینس آئی فون 15 پرو میکس کا اسٹینڈ آؤٹ فیچر تھا۔ نئے پرو ماڈلز میں 5 گنا زوم کی صلاحیت لائی جائے گی۔ جو کہ آئی فون 15 پرو میں موجودہ 3 گنا زوم کا اپ گریڈ ہے۔

ایپل کا بنیادی لینس فراہم کرنے والی کمپنی لارگن یہ جدید لینز فراہم کرتی رہے گی۔ ایپل لارگن کا سب سے بڑا کلائنٹ ہے۔ اور لارگن ایپل کا سب سے بڑا لینس سپلائر ہے۔ نتیجتاً، نئے آئی فون پرو اور پرو میکس میں ٹیٹراپرزم کیمرے ہوں گے۔

یہ اپ ڈیٹ پچھلے عدم توازن کو دور کرتا ہے۔ جہاں چھوٹے ماڈلز میں اپنے بڑے ہم منصب کے مقابلہ جدید صلاحیتوں کی کمی تھی۔

لارگن کے ساتھ اپنے تعاون کے علاوہ، ایپل سے ان جدید لینز کی فراہمی کے لیے جینیئس الیکٹرانک آپٹیکل کے ساتھ شراکت کی بھی توقع ہے۔ ڈی جی ٹائمز کی ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ایپل نے دونوں سے ساتھ خاطر خواہ آرڈر کیے ہیں تاکہ آئندہ آئی فون ماڈلز کے لیے پیرسکوپ لینز کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس حکمت عملی کا مقصد پیداوار کے حجم کو بڑھانا اور زیادہ مسابقتی قیمتوں کا تعین کرنا ہے۔

نئے ٹیٹراپرزم لینس کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے، آئی فون 16 پرو کے ماڈلز آئی فون 15 سے قدرے بڑے ہیں۔ سائز میں یہ اضافہ ان جسمانی رکاوٹوں کو دور کرے گا جو پہلے چھوٹے آئی فون 15 پرو میں بڑے زوم لینس کو شامل کرنے سے روکتی تھیں۔

آئی فون 16 کے مزید نئے فیچرز

آئی فون 16 سیریز کے چاروں ماڈلز میں اگلی نسل کی ایپل اے 18 چپ کو نمایاں کرنے کی توقع ہے۔ جو کارکردگی میں یکساں اضافے کا وعدہ کرتی ہے۔ پرو ماڈلز زیادہ ریفریش ریٹ اور بہتر بیٹری لائف پیش کے ساتھ آئیں گے۔ جس سے صارف کے تجربے میں مزید اضافہ ہو گا۔

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button