Blog

جنوبی کوریا میں روبوٹ نے خودکشی کرلی

ذہنی تناؤ، معاشی پریشانیوں یا پھر گھریلو ناچاقیوں سے تنگ آکر ، مایوس ہوکر انسان اکثر خودکشی کا راستہ اختیار کرلیتا ہے۔ ایسا تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن جان کر حیران ہوں گے کہ اب روبوٹ بھی خودکشی کا راستہ اختیار کرنے لگے۔

احساسات و جذبات سے مبرا روبوٹ بھی خودکشی کو ترجیح دینے لگے۔ لیکن وہ کسی ذہنی تناؤ، معاشی پریشانیوں یا پھر گھریلو ناچاقیوں سے تنگ آکر یہ قدم نہیں اُٹھا رہے۔ بلکہ ان کی خودکشی کی وجہ کچھ اور ہی ہے۔ جسے جان کر آپ مزید حیران ہو جائیں گے۔

یوں تو روبوٹ کی تخیلق انسانی کاموں کو آسان اور تیز کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ لیکن اب یہ کام اس کو بھاری لگنے لگے ہیں۔ اور کام کے بوجھ سے تنگ آکر یہ خودکشی کا راستہ اختیار کرنے لگے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں جنوبی کوریا میں پیش آیا جب ایک روبوٹ سُپروائزر نے کام سے تنگ آکر 6 فٹ کی بلندی سے خود کو نیچے گرا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روبوٹ نے سٹی کونسل کی عمارت کی سیڑھیوں سے خودکشی کی۔ جو عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کے درمیانی حصے سے ڈھیر کی صورت میں دریافت ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ روبوٹ 2023 سے ملازمت پر تھا۔ اس کا کام دستاویزات کی ترسیل کرنا تھا۔

اس طرح کے مزید حیرت انگیز آرٹیکل پرھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button