World

نومنتخب برطانوی وزیراعظم کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کئیراسٹارمر  نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ مذید خبروں کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں کئیر اسٹارمر نے غزہ جنگ بندی. اور دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیا۔

برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق وزیراعظم اسٹارمر نے نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا . اور اسرائیل کی شمالی سرحد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم اسٹارمر نے تمام فریقین کواحتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا اور  غزہ میں فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی صدر سے بھی ٹیلیفون پر بات کی اور فلسطین کی بین الاقوامی قانونی حیثیت کا یقین دلایا۔

وزیراعظم اسٹارمر نے فلسطینی صدر محمود عباس کو بتایا کہ برطانیہ کی امن عمل میں تعاون کو تسلیم کرنے کی دیرینہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امن عمل کا راستہ فلسطینیوں کا ناقابل تردید حق ہے۔

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button