World

خاتون چیف آف ڈیفنس

کینیڈا میں پہلی بار خاتون فوجی افسر کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف تعینات کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے لیفٹننٹ جنرل جینی کیریگنن کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کردیا ہے جو 18 جولائی کو اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔

جینی کیریگنن ایک ملٹری انجینیئر ہیں جو فوج میں اپنے 35 سالہ کریئر کے دوران افغانستان، بوسنیا، عراق اور شام میں فوجی دستوں کی قیادت کرچکی ہیں۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’اپنے کریئر کے دوران، جینی کیریگنن کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتیں، بہترین کارکردگی اور لگن ہماری مسلح افواج کے لیے ایک بہت بڑا اثاثہ رہا ہے‘۔

جینی کیریگنن نے ایک ایسے وقت میں یہ عہدہ سنبھالا ہے کہ جب کینیڈا کو اپنے دفاعی اخراجات میں اضافے کے لیے اتحادیوں کے دباؤ کا سامنا ہے۔ مسلح افواج کو بھرتی کے اہداف کو پورا کرنے میں مشکلات درپیش ہیں اور پرانے دفاعی آلات کی بروقت تبدیلی عمل میں نہیں آرہی۔

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button