سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کو ویرات کوہلی کے بغیر ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریف کرنا مہنگا پڑگیا۔
سنجے نے بھارت کے 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بننے پر ایکس پر ٹیم کیلئے ایک تعریفی پوسٹ شیئر کی تھی۔
ٹوئٹ میں سنجے منجریکر نے بھارتی کپتان روہت شرما، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایماندار قرار دیا اور کہا تھا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آپ نے آخر تک ٹیم کیلئے محنت کی۔
ایک اور ٹوئٹ میں سنجے نے بھارتی بولرز ہاردک پانڈیا ، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ بھارتی بولرز نے جیت اپنے نام کی۔
سنجے منجریکر کی تعریفی پوسٹ میں ویرات کوہلی کو شامل نہ دیکھ کر بھارتی بھڑک اٹھے اور سابق بھارتی کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔