Latest News

فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے مریض بن کر لیڈی ڈاکٹر کو لوٹ لیا

فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے مریض بن کر فیس ادا کی اور پھر لیڈی ڈاکٹر کو کلینک کے اندر لوٹ لیا۔ ملزمان ساڑھے 5  لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

پولیس کے مطابق دو ڈاکو مریض بن کر ستیانہ روڈ پر واقع میڈیکل کمپلیکس آئے۔ کاؤنٹر پر اسکن اسپیشلسٹ کو چیک اپ کروانے کی فیس دے کر کمرے میں گئے اور لیڈی ڈاکٹر کو باندھ کر اس کے زیورات، نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی میں ملزمان کو کلینک میں آتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کے شوہر کی مدعیت میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button