جنوبی بھارت کی تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف ہدایتکار ناگ اشوین کی سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی نے دنیا بھر میں 3 دن کے اندر 415 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔
تیلگو سپر اسٹار پرابھاس، بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، کمل ہاسن، دیپکا پڈوکون، دیشا پٹانی اور دیگر کی یہ فلم 500 کروڑ تک پہنچنے والی تیز ترین فلم بن گئی۔
فلم کالکی اے ڈی 2898 میں امیتابھ بچن نے اشوتھاما کا کردار ادا کیا جبکہ کمل ہاسن کو ’سپریم یاسکین‘ دکھایا گیا ہے، یہ جمعرات 27 جون کو تھیٹر پر ریلیز کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وی جے یانتھی پروڈکشن کے بینر تلے اس فلم نے اپنے ریلیز کے تین دن کے اندر ہی گراس باکس آفس کلیکشن پر 415 کروڑ کا دنیا بھر میں بزنس کرلیا ہے جبکہ شروع کے دو دنوں میں ہی فلم نے 191 کروڑ کا بزنس کر لیا تھا ، یہ فلم 6 زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے۔