اقوال زریں اپنے انندر بہت طاقت رکھتے ہیں۔ دنیا میں کئی ایسے افراد ہیں جنہوں نے اپنی محنت، جدت اور کاروباری صلاحیتوں کی بدولت نہ صرف اپنی زندگیاں بہتر بنائیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی مثالی کردار ادا کیے۔ ان کی کامیابیاں نہ صرف مالیاتی دولت میں ظاہر ہوتی ہیں بلکہ ان کے اقوال بھی لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ آئیے دنیا کے 10 امیر ترین افراد اور ان کے مشہور اقوال زریں پر نظر ڈالتے ہیں۔
ایلون مسک
ایلون مسک ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی اور سی ای او ہیں۔ وہ اپنی جدت اور اختراعی سوچ کی بدولت جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان کا اقوال زریں درج ذیل ہے۔
اگر کچھ بہت اہم ہے، تو آپ کو کوشش کرنی چاہئے، چاہے اس کے نتائج آپ کے خلاف ہوں۔
جیف بیزوس
جیف بیزوس ایمازون کے بانی اور سابق سی ای او ہیں۔ انہوں نے آن لائن شاپنگ کو ایک نیا رخ دیا اور ایمازون کو دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی بنایا۔
ہماری کامیابی ہماری ناکامیوں کا نتیجہ ہے۔
برنارڈ آرنالٹ
برنارڈ آرنالٹ دنیا کی سب سے بڑی لگثری اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے سی ای یو ہیں۔
محنت ہی کسی بھی کاروبار کی کامیابی کے لئے لازمی ہیں۔
بل گیٹس
بل گیٹس مائیکروسافٹ کے شریک بانی ہیں۔ انہوں نے کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کیا اور اپنی فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی مدد کی۔
ہمیشہ ایسا نہیں ہوگا کہ آپ کو ایک اور موقع ملے، اس لئے ابھی کر گزریں۔
مارک زکربرگ
مارک زکربرگ فیس بک (موجودہ میٹا) کے بانی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کی دنیا کو نئے معیارات دیے۔
بڑا رسک نہ لینا سب سے بڑا رسک ہے۔
وارن بفیٹ
وارن بفیٹ دنیا کے مشہور سرمایہ کار اور برکشائر ہیتھاوے کے سی ای او ہیں۔ وہ اپنی سادہ طرز زندگی اور سرمایہ کاری کے اصولوں کے لئے معروف ہیں۔
سرمایہ کاری کا بہترین وقت کل تھا۔
لیری پیج
لری پیج گوگل کے شریک بانی ہیں۔ ان کی اختراعات نے انٹرنیٹ کو لوگوں کے لئے زیادہ قابل رسائی بنایا۔
ہمیشہ بڑا سوچیں، کیوں کہ چھوٹا سوچنے والوں کو کوئی یاس نہیں رکھتا۔
سیرگے برن
سیرگے برن گوگل کے شریک بانی ہیں اور انہوں نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہت اہم کردار ادا کیا۔
.تخلیقی تجربات کے بغیر کوئی حقیقی جدت نہیں ہو سکتی
اسٹیو بالمر
اسٹیو بالمر مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او ہیں اور انہوں نے کمپنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
کامیابی کا راز مستقل مزاجی اور محنت میں ہے۔
ماسایوشی سون
ماسایوشی سون جاپان کے مشہور سرمایہ کار اور سافٹ بینک کے بانی ہیں۔ انہوں نے ٹیکنالوجی میں بہت سے کامیاب سرمایہ کاریاں کی ہیں۔
اگر آپ کو اپنے خوابوں پر یقین ہے تو ہر چیز ممکن ہے۔