World

یوم پاکستان پر مضمون

یوم پاکستان ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن تاریخ پاکستان میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ آزادی سے سات سال قبل، 1940 میں مسلم لیگ نے لاہور میں ایک قرارداد منظور کی۔ جسے قرارداد لاہور کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

اس قرارداد کا بنیادی مطالبہ یہ تھا کہ ہندوستان کے مسلمان اپنے لئے ایک علیحدہ ریاست حاصل کرنا چاہئتے ہیں جہاں وہ اپنی ذندگی اسلامی اصولوں کے مطابق بسر کر سکیں۔

قرارداد لاہور

مارچ 23، 1940 کو لاہور کے منٹو پارک (موجودہ علامہ اقبال پارک) میں مسلم لیگ کے اجلاس میں قائداعظم محمد علی جناح کی صدارت میں یہ قرارداد منظور کی گئی۔

اس قرارداد میں کہا گیا کہ ہندوستان کے مسلمان ایک الگ قوم ہیں۔ انہیں ہندوؤں کے ساتھ ملانا برصغیر کی بربادی ک باعث بنے گا۔ انگریز حکومت کے لیے یہی بہتر ہے کہ وہ دونوں اقوام کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے برصغیر کی تقسیم کا اعلان کرے۔

پاکستان کا قیام

قرارداد لاہور کی منظوری کے سات سال بعد، 14 اگست 1947 کو پاکستان ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے وجود میں آیا۔ اس دن کو برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ ان کا ہمارے اوپر احسان ہے، جو کبھی اتارا نہیں جا سکتا۔

یوم پاکستان کی تقریبات

یوم پاکستان کو پاکستان بھر میں بڑے جوش اور عزم سے منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کے لئے مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جن میں پریڈ، تقریریں، دیگر ثقافتی پروگرام شامل ہیں۔

اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں صدر مملکت، وزیراعظم، اور دیگر اہم شخصیات شرکت کرتی ہیں۔ اس موقع پر فوجی پریڈ بھی ہوتی ہے جس میں مسلح افواج کی طاقت اور مہارت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

یوم پاکستان کی اہمیت

یوم پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے آبائو اجداد نے اپنے لئے ایک الگ وطن حاصل کرنے کے لئے کتنی بڑی قربانیاں دی ہیں۔

یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کی جدوجہد؎ کو یاد اور اس سے سبق سیکھنے کا موقع دیتا ہے۔ ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے جو ہم نے اپنی ریاست سے کیا۔ ”کہ ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے محنت کریں گے”۔ یہ دن ہمیں اتحاد، ایمان، اور تنظیم کے اصولوں پر عمل کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔ جو کہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کےخواہش تھی۔

یوم پاکستان ایک اہم دن ہے جو ہمیں اپنے وطن سے محبت اور اس کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ ہمیں اس دن کو جوش و خروش سے منانا چاہئے۔ اور پاکستان کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ تاکہ ہمارا ملک ایک خوشحال اور مضبوط ریاست بن سکے۔

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button