World

ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا تعلق ایک امیر خاندان سے ہے۔ ان کے والد کا نام فریڈ ٹرمپ تھا جو ایک کامیاب بزنس مین تھے۔ ان کی والدہ کا نام میری این میکلیوڈ تھا۔ ڈونلڈ کی تین شادیاں ہو چکی ہیں۔ ان کی پہلی بیوی ایوانا ٹرمپ تھیں جن سے ان کے تین بچے ہیں. ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، ایوانکا ٹرمپ، اور ایرک ٹرمپ۔ دوسری بیوی مارلا میپلز تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی ہے، ٹفنی ٹرمپ۔ ان کی موجودہ بیوی ملانیا ٹرمپ ہیں جن سے ان کا ایک بیٹا ہے، بیرن ٹرمپ۔ آپ یہاں کلک کرکے ہمارے دیگر شخصیات پر آرٹیکل بھی دیکھ سکتے ہیں

ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر

ٹرمپ کی پیدائش 14 جون 1946 کو ہوئی۔ اس وقت ان کی عمر 78 سال ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی نیٹ ورتھ

ٹرمپ ایک کامیاب بزنس مین ہیں اور ان کی دولت کا شمار ارب پتیوں میں ہوتا ہے۔ ان کی دولت کا تخمینہ مختلف ذرائع کے مطابق مختلف ہے، لیکن زیادہ تر اندازوں کے مطابق ان کی مجموعی دولت تقریباً 6 بلین ڈالر ہے۔ ان کے اثاثاجات میں اس سال بھی 17 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

صدراتی دور

ڈونلڈ نے 2016 میں امریکی صدارت کا الیکشن جیتا اور 2017 سے 2021 تک امریکہ کے صدر رہے۔ ان کے صدراتی دور میں کئی متنازعہ فیصلے اور پالیسیاں سامنے آئیں جنہوں نے دنیا بھر میں خبروں میں جگہ بنائی۔ آج ان پر امریکی عدالتوں میں کئی مقدمے چل رہے ہیں۔

مزید معلومات

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی زندگی میں کئی کتابیں بھی لکھی ہیں جن میں “دی آرٹ آف دی ڈیل” سب سے مشہور ہے۔ وہ ایک ٹیلیویژن ریئلٹی شو “دی اپرنٹس” کے بھی میزبان رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے، لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنی محنت اور ذہانت سے کامیابی حاصل کی۔ ان کا شمار دنیا کے مشہور ترین اور متنازعہ شخصیات میں ہوتا ہے۔

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button