Latest News
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل کی ملاقات
اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل نے ملاقات کی۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جعفر خان مندو خیل کو گورنر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔