World

نشان حیدر

نشان حیدر پاکستان کا سب سے اعلیٰ فوجی اعزاز ہے جو کہ بہادری، شجاعت اور قربانی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز صرف پاک فوج کے ان شہداء کو عطا کیا گیا ہے جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔ اور بہادری کی ایسی مثالیں قائم کیں کہ تا قیامت ان کو یاد رکھا جائے گا۔

تاریخ پر مزید آرٹیکل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

کیپٹن محمد سرور شہید

کیپٹن محمد سرور شہید نے 1948 میں کشمیر آپریشنز میں شہادت پائی۔ آپ کا تعلق پنجاب ریجیمنٹ سے تھا۔ آپ نے سخت محاصرے میں موجود دشمن کے ٹھکانوں پر حملے کی سربراہی کی۔ ایک وائر فینس کاٹتے ہوئے آپ کو شہید کر دیا گیا۔

نائک سیف علی جنجوعہ شہید

نائک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1947 کی پاک بھارت جنگ میں شہادت پائی۔ آپ کا تعلق آزاد کشمیر ریجیمنٹ سے تھا۔ آپ نے بدھا خانہ کی مشین گنوں سے حفاظت کی۔ نائک سیف شہید کو حلال کشمیر سے نوازا گیا جو کہ نشان حیدر کے برابر تصور کیا جاتا ہے۔ 

میجر طفیل محمد شہید

میجر طفیل محمد شہید نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں شہادت پائی۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود بھی آپ نے آخری دم تک زخمیوں کی طبی امداد میں مدد کی۔

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں شہادت پائی۔ آپ کا تعلق پنجاب ریجعمنٹ ست تھا۔ دشمنوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجاد آپ نے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔

میجر محمد اکرم شہید

میجر محمد اکرم شہید نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں شہادت پائی۔ آپ کا تعلق آزاد کشمیر ریجعمنٹ سے تھا۔ آپ نے چھامب سیکٹر میں کمپنی کمانڈر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیے۔ محمد اکرم شہید کی بہادری کی وجہ سے آپ کو نشان حیدر سے نوازا گیا۔

میجر شبیر شریف شہید

میجر شبیر شریف شہید نے بھی 1971 کی پاک بھارت جنگ میں شہادت پائی۔ آپ کا تعلق فرنٹیئر فورس ریجیمنٹ سے تھا۔ آپ نے بھی چھامب سیکٹر میں کمپنی کمانڈر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیے۔ میجر شبیر شریف شہید کی بہادری کی وجہ سے آپ کو نشان حیدر سے نوازا گیا۔

سپاہی محمد حسین شہید

میجر شبیر شریف شہید نے 1971 کی جنگ میں شہادت پائی۔ آپ کا تعلق آزاد کشمیر ریجیمنٹ سے تھا۔ آپ چھامب سیکٹر میں مشین گنر تھے۔ سپاہی محمد حسین شہید کی بہادری کی بنا پر آپ کو نشان حیدر سے نوازا گیا۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید

کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے 1999 کی کارگل جنگ میں شہادت پائی۔ آپ کا تعلق نارتھن لائٹ انفانٹری سے تھا۔ کارگل کے کمپنی کمانڈر تھے۔ آپ کو جرات اور بہادری پر نشان حیدر سے نوازا گیا۔

حوالدار لالک جان شہید

حوالدار لالک جان شہید نے 1999 کی کارگل جنگ میں شہادت پائی۔ آپ کا تعلق نارتھن لائٹ انفانٹری سے تھا۔آپ کارگل سیکٹر میں مشین گنر تھے۔ آپ کی بہادری کی بنا پر آپ کو نشان حیدر سے نوازا گیا۔

لانس نائک محمد محفوظ شہید

لانس نائک محمد محفوظ شہید نے 1999 کی کارگل جنگ میں شہادت پائی۔ آپ کا تعلق نارتھن لائٹ انفانٹری سے تھا۔آپ کارگل سیکٹر میں مشین گنر تھے۔ آپ کی بہادری کی بنا پر آپ کو نشان حیدر سے نوازا گیا۔

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی خیرات ہے

لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوۃ ہے

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button