Blog

مختصر تریں پرواز

یہ فلائٹ اسکاٹ لینڈ کے ویسٹرے جزائر اور پاپا ویسٹرے کے درمیان چلتی ہے اور اس نے دنیا کی مختصر ترین کمرشل فلائٹ کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ہوائی جہاز کی اڑان کا وقت محض دو منٹ سے بھی کم ہے۔

ہم میں سے زیادہ تر افراد کار، بس یا ٹرین کو مختصر سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہاں پاکستان میں بہت سے لوگ رکشوں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن شمالی سکاٹ لینڈ کے جزائر میں معاملات ذرا مختلف ہیں۔ چند افراد جو اورکینی جزائر کو اپنا گھر کہتے ہیں۔ ان کے پاس وہاں پہنچنے کے صرف دو ہی آپشنز ہوتے ہیں۔ ایک تو فیری جو کشتی نما پانی میں چلنے والے جہاز ہوتے ہیں۔ جس کے ذریعے خطرناک پانی کا سفرطے کیا جا سکتا ہے۔ یا پھر حیرت انگیز طور پر چھوٹے جہاز میں سفر کیا جا سکتا ہے۔ 

ان دونوں میں سے جہاز سفر کا زیادہ مقبول ذریعہ ہے۔ کیونکہ کشتی میں آپ کو سمندر کے خطرناک پانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ جہاز کا سفر زیادہ آرام دہ ہے۔

ان جزائر کے درمیان اس فضائی سفر کو آفیشلی دنیا کی مختصر ترین کمرشل فلائٹ تسلیم کیا جاتا ہے۔ اور صرف 90 سیکنڈ پر مبنی ہوتا ہے۔ اور اگر ہوا موافق ہوتو یہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ختم ہوسکتا ہے۔

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button