Blog

قائد اعظم پر مضمون

تعارف

قائد اعظم محمد علی جناح، قومی ہیرو اور رہنما۔ جن کا عزم و حوصلہ پاکستان کو وجود میں لایا۔ قائد اعظم 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ قائد کی تعلیم نے انہیں وہ شخص بنا دیا جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی سے ہمکنار کیا۔ انہیں سندھ مدرسہ اسکول اور بعد ازاں مشن ہائی اسکول بھیجا گیا جہاں سے انھوں نے 16 سال کی عمر میں میٹرک پاس کی۔ اس کے بعد انھیں ان کے والدین نے اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلینڈ بھیج دیا۔

ہندو مسلم اتحاد کے سفیر

لندن میں، انھوں نے لنکنز ان میں شمولیت اختیار کی، جو قانونی درسگاہوں میں سے ایک ہے جس نے طلباء کو بار کے لیے تیار کیا۔ 1895 میں، 19 سال کی عمر میں، انہوں نے ایک شاندار بیرسٹر کے طور پر گریجویشن کی۔ ہندوستان واپسی پر وہ انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہو گئے۔ وہ ہندو مسلم اتحاد کے پرجوش حامی تھے۔ 1916 میں میثاق لکھنؤ میں انہیں ’’ہندو مسلم اتحاد کے سفیر‘‘ کا خطاب دیا گیا لیکن ہندو رہنمائوں کی تنگ نظری اور سازشوں کی وجہ سے قائد نے 1920 میں انڈین نیشنل کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان کا قیام

قائد نے 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو الگ وطن کے لیے جدوجہد کرنے پر آمادہ کیا۔ قرارداد لاہور 23 مارچ 1940 کو منظور ہوئی جسے آج یوم پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے۔ بالآخر 14 اگست 1947 کو قائد کی لگن اور محنت رنگ لائی۔ پاکستان دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا۔ کام کے بے تحاشہ بوجھ کی وجہ سے قائد کی صحت نے بالآخر ہار مان لی۔ ان کا انتقال 11 ستمبر 1948 کو کراچی میں ہوا۔

قائد کا پیغام

ان کا پیغام آج بھی اتنا ہی واضح ہے جتنا 75 سال پہلے تھا۔ ’’ہم میں سے کوئی بھی پنجابی، بلوچی، سندھی یا پٹھان نہیں ہے۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں ایک پاکستانی کی طرح سوچنا اور عمل کرنا چاہیے۔‘‘ قائد کا یہ اقتباس واقعی ان کے پیغام کو واضح کرتا ہے۔

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button