Blog

دنیا کی لمبی ترین سائیکل

دنیا کی یہ لمبی ترین سائیکل 180 فٹ لمبی (55.16 میٹرز) ہے۔ اور یہ تقریباً چار ڈبل ڈیکر بسوں جتنی لمبی ہے۔ 

اس کی تیاری کا سوچنے والے ہالینڈ کے 39 سالہ آئیون شالک کو لمبی ترین سائیکل بنانے کا خیال بچپن میں گنیز بک آف ریکارڈز پڑھنے کے دوران آیا۔ تاہم وہ اس پروجیکٹ کو شروع کرنے کے قابل 2018 میں تب ہوئے جب انھوں نے اپنے فالتو وقت کو اس مصرف میں لگایا۔  

آئیون شالک کو معلوم تھا کہ جس قسم کا یہ پروجیکٹ ہے۔ وہ اسے خود ہی نہیں بناسکیں گے۔ تو انھوں نے اس مقصد کے لیے اپنے آبائی دیہات پرینسبیک کے ہم خیال لوگوں کو اپنے ساتھ ملایا۔ یاد رہے کہ یہ دیہات اپنے تیکنیکی کاموں میں مہارت کی وجہ سے پورے ملک میں جانا جاتا ہے۔ 

بعدازاں ان افراد نے چار سال اس کام پر لگائے۔ تاہم درمیان میں کوویڈ 19 کی وجہ سے دو برس کا بریک آیا۔ جس کے بعد انھیں اس طویل ترین سائیکل کے لیے بہت مضبوط دھات کی ضرورت پڑی۔ جون 2023 میں انھوں نے پہلی کوشش کی لیکن انھیں گنیز ورلڈ کی جانب سے صرف کنفرمیشن موصول ہوئی۔ گزشتہ برس نومبر میں گنیز نے کہا کہ دنیا کی طویل ٹینڈم تو ہے لیکن طویل سائیکل نہیں۔ 

بعدازاں انھوں نے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور بلآخر یہ اس میں کامیاب ہوئے اور گینز ورلڈ ریکارڈ نے انکی سائیکل کو طویل ترینتسلیم کیا۔

Bilal Habib

Bilal Habib Founder RatingWord.com. As a writer, I started writing articles on various websites in 2002. I have been associated with journalism since 2007. I have worked for top rated English, Urdu newspapers, and TV channels of the country. I engaged in investigative journalism. I also worked in digital journalism and multimedia journalism. I won 2 journalism awards. Now, I am working on knowledge, information, research, and awareness through this website. I have two master's degrees.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button